پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں اچانک موسم کے شدید خراب ہونے کے باعث پروازوں کی منسوخی نے اداکار فیصل قریشی کو بھی پریشان کردیا۔
فیصل قریشی نے اپنی پریشانی کا اظہار ایک ٹوئٹ میں کیا ، جس میں انہوں نے کہا لاہور سے کراچی کوئی فلائٹ نہیں جارہی ۔
There is no flight ✈️ for karachi from lahore bcoz of weather conditions…. Ghar jana hey yaar
— Faysal Quraishi (@faysalquraishi) January 7, 2022
انہوں نے لکھا کہ ’موسم کی شدید خرابی کے باعث لاہور سے کوئی فلائٹ کراچی نہیں جارہی، مجھے گھر جانا ہے۔‘
خیال رہے کہ لاہور میں موسم کے اچانک شدید خراب ہونے کے باعث درجن بھر پروازوں کو متبادل ایئر پورٹ پر موڑ دیا گیا۔
ابو ظبی سے لاہور پہنچنے والی ایئربلیو کی پرواز پی کے 431 کافی دیر سے فضا میں چکر کاٹ رہی ہے، جبکہ دمام سے لاہور پہنچنے والی فلائینس ایئر لائن کی پرواز وائی ایس 883 ہولڈ پر ہے۔
دوحہ سے لاہور پہنچنے والی قطر ایئر ویز کی پرواز کیو آر 628 بھی فضا میں چکر کاٹ رہی ہے۔