وزیراعظم عمران خان کی سابقہ معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان کی اپنی سالگرہ کا کیک کاٹتے ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے۔
فردوس عاشق اعوان کی سالگرہ کی مناسبت سے اہلِ خانہ نے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا۔
سابق وفاقی وزیر و مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان فیملی کے ہمراہ اپنی سالگرہ کا کیک کاٹ رہی ہیں۔ pic.twitter.com/COP4utiqYt
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) January 10, 2022
انہوں نے ایک ویڈیواپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی، جس میں انہیں اہلِ خانہ کے ساتھ سالگرہ مناتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ ’سابق وفاقی وزیر و مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان فیملی کے ہمراہ اپنی سالگرہ کا کیک کاٹ رہی ہیں۔‘
ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے تحریکِ انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد انہیں سالگرہ کی مبارکباد دے رہی ہے۔