نئی دہلی(شوبز ڈیسک) فلمی ناقد اور بھارتی اداکار کمال راشد خان المعروف کے آر کے کی جانب سے معروف بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی کی ازدواجی زندگی ختم ہونے سے متعلق اہم پیش گوئی کی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کے آر کے نے شلپا شیٹی کے حوالے سے پیش گوئی کی ہے کہ وہ مستقبل قریب میں فحش فلموں کے کیس میں گرفتار اپنے شوہر راج کندرا سے طلاق لے لیں گی۔فلمی ناقد کی جانب سے ٹوئٹر اکاونٹ پر اپنی پیشگوئیوں پر مبنی ٹوئٹ نمبر 31 میں اداکارہ سے متعلق یہ بڑی اور اہم پیشگوئی کی گئی۔اس سے قبل کے آر کے اداکارہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی طلاق کی بھی پیشگوئی کرچکے ہیں۔خیال رہے کہ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو جولائی میں فحش فلمیں بنانے کے کیس میں گرفتار کیا گیا تھا جس پر اداکارہ نے اپنا بیان ریکارڈ کروایا تھا کہ انہیں شوہر کے اس بزنس کے حوالے سے کوئی علم نہیں۔
بریکنگ
- •نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست دائر
- •سعودی عرب اور کویت کے درمیان معاہدے کی توثیق
- •سائفر کیس:چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قصور وار قرار، چالان خصوصی عدالت میں جمع
- •کوئٹہ، زیرِعلاج کانگو مریضوں کی تعداد 4 ہو گئی
- •نواز شریف نے2017 کے کرداروں کا احتساب خدا پر چھوڑ دیا، اسحاق ڈار