عمرہ اور حج ادا کرنے والوں کے لیے خصوصی ہدایات

جو لوگ حرمین شریفین (مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ) کی زیارت عمرہ کا ارادہ رکھتے ہیں اور جلد سفر عمرہ پر روانہ ھونے چاھتے ہیں وہ یہ ہدایات ضرور پڑھ لیں، شاید کسی کا بھلا ھو جائے۔۔

ہمارے ایک دوست جناب غلام مرتضیٰ صاحب جو کہ مکہ مکرمہ میں ڈرائیور کے فرائض انجام دیتے ہیں وہ ابھی 20 دن پہلے عمرہ کر کے تشریف لائے ہیں، انہوں نے یہ باتیں ہمیں بتائی ہیں،
جو لوگ پہلے عمرہ یا حج کر چکے ہیں انکے لئے بھی یہ ماحول بالکل اچھوتا اور نیا ھو گا۔

1: اگر خانہ کعبہ میں عمرہ کی نیت سے داخل ھونا چاھتے ہیں تو آپ کے پاس انڈرائیڈ موبائل ھونا چاھئے اور اس پر انٹرنیٹ کی سہولت کے ساتھ “توکلنا” ایپلیکیشن انسٹال ھونی چاھئے اور اگر مسجد نبویﷺ میں داخل ھونا چاھتے ہیں تو “اعتمرنا” ایپلیکیشن انسٹال ھونی چاھئے۔

2: ان ایپلی کیشنز پر آپ کی رجسٹریشن ھونی چاھئے اور داخلے کا میسج موجود ھونا چاھئے۔

3: خانہ کعبہ میں داخلے کا ٹائم ٹیبل میسج کی شکل میں جو آپ کے موبائل پر آئے گا، آپ اسی وقت میں ھی خانہ کعبہ داخل ھو سکتے ہیں، اور داخلے کے بعد سے 3 گھنٹے کا ٹائم آپ کے پاس ھو گا۔ 3 گھنٹے بعد انتظامیہ آپکو خانہ کعبہ سے نکال دیں گے،

4: تین گھنٹے کے اندر اندر آپ نے طواف اور سعی اور عمرہ کو مکمل ادا کرنا ھے۔

5: نماز ادا کرنے کے لئے آپ کو علیحدہ میسج کے ذریعے اجازت لینا ھو گی۔

6: کرونا وائرس کی ویکسین (جو سعودی گورنمنٹ کے متعین کردہ ھو) کا سرٹیفیکیٹ آپکے موجود ھونا چاھئے۔

7: آپ صحت مند اور تندرست ھونے چاھئیں، بیمار لوگوں کو داخل نہیں ھونے دیا جائے گا۔

8: پہلے عمرے کے لئے محرم کا ساتھ ھونا لازمی شرط تھی، اب اکیلی خاتون بھی عمرے پر جا سکتی ھے۔

9: 60 سال یا اسے زیادہ عمر کے لوگوں کو عمرے یا حرمین میں داخلے کی اجازت نہیں ھے۔

10: جو وقت آپکو حرم میں داخلے کا دیا جائے گا آپ اس سے پہلے حرم میں داخل نہیں ھو سکتے، یعنی اگر آپکا ٹائم 9 بجے س 12 بجے کا ھے تو آپ 8:30 بجے داخل نہیں ھو سکیں گے۔

11: ایک مرتبہ اگر آپ مطاف سے نکل گئے تو دوبارہ داخل نہیں ھونے دیا جائے گا، چاھے آپ نے واش روم جانا ھو یا کوئی اور مجبوری ھو۔

12: عمرہ کے لئے جانے والوں پہلے بھی کھانا پینا کم کرنے کا کہا جاتا تھا، تاکہ بار بار واش نہ جانا پڑے اور اب تو اسکی زیادہ پابندی کرنی ھو گی۔

13: حرم شریف کے اردگرد کافی ہوٹل اور دوکانیں ہیں لیکن بوجہ کرونا وائرس اکثر بند ہی رہتے ہیں، اور کھانے کے لئے دور دور جانا پڑ سکتا ھے، اور یہ بھی عین ممکن ھے کہ جہاں کھانا ملے وہ باسی بھی ھو اور مہنگا بھی ھو، لہذا حرم جانے سے پہلے کچھ نہ کچھ کھانے پینے کا بندوبست ضرور رکھیں۔

14 : پانی پینے کے لئے کولر جو حرم میں جگہ جگہ رکھے ہوتے تھے اب اٹھا لئے گئے ہیں، طواف کے بعد پانی پینا ھو انتظامیہ کے کچھ لوگ گھوم رھے ھوتے ہیں جو آپکو پانی دے دیں گے۔

15: طواف کے بعد مقام ابراہیم پر جو نفل ادا جائے جاتے تھے، اب آپکو نوافل ادا کرنے کی اجازت نہیں ھو گی، لہذا نوافل ادا کرنے کے لئے پہلے صفا مروا پر پہنچ جائیں اور سعی سے پہلے کوئی مناسب جگہ دیکھ کر نفل ادا کر لیں۔

16: حجر اسود اور حطیم کو بند کر دیا گیا ھے، اور کسی کو قریب آنے کی اجازت نہیں۔

17: حرمین کا باہری صحن وہ جگہ ھے جہاں اب آپ نمازیں بھی ادا کر سکتے ہیں اور زیادہ دیر بیٹھ سکتے ہیں، اور واش روم بھی قریب ہیں۔

18: کرونا وائرس کی وجہ سے دوکانیں بند ھونے کی وجہ سے جو اکا دکا دوکان کھلی ھو گی وہاں چیزیں سستی لیکن خراب ملنے کا چانس ھے، کھجوریں بھی کافی سستی ہیں لیکن تسلی کر کے اچھی نسل کی کھجوریں خریدیں۔

19: مصلے ٹوپیاں اور تسبیحیں وغیرہ وہاں سے نہ خریدیں بلکہ پاکستان سے خریدیں، یہاں سے آپکو سستی مل جائیں گی، وہاں سے صرف کھجوریں اور آپ زم زم جتنا ھو سکے اٹھائیں، کیونکہ یہ وہاں کی سوغات ہیں۔

20: اپنے گھر اور ملک سے ھی اپنے لئے کچھ نہ کچھ اشیائے ضروری ساتھ ضرور لے جائیں۔

شئیر کیجئے تاکہ جانے والے دوستوں کی راہنمائی کی جا سکے۔۔

اللّٰہ رب العالمین ہم سب کو بار بار سہولت کے ساتھ مقبول حاضری نصیب فرمائے۔ آمین