مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان نے نہ تو اپنی عزت کا خیال کیا اور نہ ہی لانے والوں کی۔
فیصل آباد کے دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) جلسے سے خطاب میں طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی والے کہتے ہیں کہ 5 سال اور ملیں گے۔
انہوں نے کہ کہ ساڑھے 3 سال پہلے اور آج کے پاکستان کا فرق آپ کے سامنے ہے۔
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ عمران خان نے نہ تو اپنی عزت کا خیال کیا اور نہ لانے والوں کی۔
اُن کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے دہشت گردی ختم کی، لوڈ شیڈنگ پر قابو پایا اور ملک کو ترقی دی۔
بریکنگ
- •22 سال سزا کاٹنے والا عین رہائی والے دن جیل سے فرار ہوگیا
- •شاداب خان نے پرفارم نا کیا تو کپتان انہیں ڈراپ کر دیں گے، ذکاء اشرف
- •دو روز میں 44 ریفرنسز کا ریکارڈ اسلام آباد کی احتساب عدالتوں میں جمع
- •شوبز انڈسٹری میں بہت سارے لوگوں کو ہراساں ہوتے دیکھا، عفت عمر
- •قائد اعظم یونیورسٹی میں طلبہ یونین بحال کرنے کا فیصلہ