علی گیلانی کے انتقال پر پورے کشمیر کو بند کردیا گیا

مقبوضہ کشمیر کو گوانتانامو بے میں تبدیل کر دیا گیا ہے تاکہ لوگوں کو قائد حریت سید علی گیلانی کی ہلاکت پر احتجاج سے روکا جا سکے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں احتجاج کو روکنے کے لیے سخت کرفیو نافذ کیا گیا ہے اور مواصلاتی بلیک آؤٹ جاری ہے۔

سرینگر کے حیدر پورہ میں بھارتی فوجیوں اور پولیس کی بڑی نفری تعینات کردی گئی ہے جبکہ قابض انتظامیہ نے صحافیوں کو سید علی گیلانی کی رہائش گاہ پر آنے سے روک دیا ہے۔