عظمیٰ جیل بھیجیں تو جانے کو تیار ہوں،فیاض چوہان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ نون لیگ کی عظمیٰ بخاری اگر جیل بھیجے تو جیل جانے کو تیار ہوں۔
پنجاب اسمبلی کی راہداری میں فیاض چوہان کا عظمیٰ بخاری اور حنا پرویز بٹ سے آمنا سامنا ہوا تو نون لیگ کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہاکہ چوہان صاحب جیل میں اپنے لئے سیل بنا لیں۔
فیاض چوہان نے فوری جواب دیتے ہوئے کہا کہ عظمیٰ اگر جیل بھیجے تو جیل جانے کو تیار ہوں۔
اس موقع پر عظمیٰ بخاری اور حنا پرویز بٹ نے فیاض چوہان کو مشترکہ پریس کانفرنس کی آفر بھی دی۔