اسلام آباد(شوبز ڈیسک) بھارت کے مقبول ترین رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 14 میں چیلنجرز کی حیثیت سے قدم رکھنے والی متنازع کنٹسٹنٹ عرشی خان ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئیں جس کے بعد اُنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عرشی خان کی گاڑی کو نئی دہلی میں حادثہ پیش آیا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ عرشی خان نئی دہلی کے علاقے مالویہ نگر سے اپنی گاڑی میں گُزر رہی تھیں اور اُسی دوران اُن کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔
گاڑی میں موجود عرشی خان کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اُن کا علاج جاری ہے جبکہ اداکارہ سینے میں درد کی شکایت کر رہی ہیں۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جیسے ہی عرشی خان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تو اُن کی گاڑی کا ایئر بیگ کھل گیا جس کی وجہ سے اداکارہ محفوظ رہیں اور اُنہیں زیادہ چوٹیں نہیں آئیں۔
بریکنگ
- •تھائی لینڈ: وزیراعظم نے پارلیمنٹ تحلیل کرکے مئی میں عام انتخابات کا اعلان کردیا
- •عمران خان کے بھانجےاور پی ٹی آئی کے فوکل پرسن حسان نیازی اسلام آباد سے گرفتار
- •پاکستانی ایٹمی پروگرام محفوظ، ہم مطمئن ہیں، امریکا
- •علی امین گنڈا پور کی پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ
- •اسلام آباد پولیس کے فاشزم کی مثال نہیں ملتی، عمران خان