اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں تجاوزات کے خلاف کیس میں 24 نومبر کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا، عدالت نے نسلہ ٹاور پر کمشنر کراچی کی رپورٹ غیرتسلی بخش قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔
عدالت نے حکم دیا کہ کمشنر کراچی فوری طور پر نسلہ ٹاور کو گرائے، جتنی جلدی ہوسکے ملبہ بھی ہٹائیں اور آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کریں۔
تحریری حکم نامے کے مطابق 25 اکتوبر کو کمشنر کراچی کو ایک ہفتے میں نسلہ ٹاور گرانےکا حکم دیا گیا، کمشنر کراچی نے جان بوجھ کر عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہیں کیا، کمشنر کراچی عدالتی احکامات پر بحث کرتے رہے۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عدالت میں بحث کرنے پر کمشنر کراچی کےخلاف کارروائی کی جائے گی، عدالت نے کمشنر کراچی کو عدالتی احکامات پر عمل درآمد کا حکم دے دیا۔
بریکنگ
- •وزیراعظم شہبازشریف کی فوج اور آرمی چیف کے خلاف غلیظ مہم کی شدید مذمت
- •پی ٹی آئی نے مینار پاکستان پر جلسہ 23 مارچ کو کرنے پر غور شروع کردیا
- •تھائی لینڈ: وزیراعظم نے پارلیمنٹ تحلیل کرکے مئی میں عام انتخابات کا اعلان کردیا
- •عمران خان کے بھانجےاور پی ٹی آئی کے فوکل پرسن حسان نیازی اسلام آباد سے گرفتار
- •پاکستانی ایٹمی پروگرام محفوظ، ہم مطمئن ہیں، امریکا