چوتھے ایشز ٹیسٹ کے دوسرے دن آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے اپنے کیرئیر کی نویں سنچری اسکور کرلی۔
2019 کے بعد اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے عثمان خواجہ نے 2018 میں بھی اسی گراؤنڈ پر سنچری اسکور کی تھی۔ اپنے ساتھی کھلاڑیوں کے یکے بعد دیگرے وکٹیں گرنے کے باوجود عثمان خواجہ نے اننگز کو مستحکم کرنے کے لیے 11 چوکوں کے ساتھ 201 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی۔
Family ?#Ashes pic.twitter.com/kNQMZHkXl6
— cricket.com.au (@cricketcomau) January 6, 2022
عثمان خواجہ نے ایشز ٹیسٹ میں اپنی شاندار سنچری مکمل کی تو گراؤنڈ میں موجود اُن کی اہلیہ اور بیٹی نے بھی جشن منایا۔