اسلام آباد (نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2023 کی تیاریاں شروع کردیں۔ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے پیش نظر عملہ کو مرحلہ وار تربیت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پہلے مرحلہ میں الیکشن کمیشن کے گیارہ ماسٹرز ٹرینر کو 21 سے 25 جنوری تک تربیت دی جائے گی۔ ماسٹر ٹرینرز ٹرینگ حاصل کر کے ملک بھر کی کمیشن کی خواتین آفیسر اور عملے کو مرحلہ وار تربیت دینگے۔
الیکشن کمیشن خواتین آفیسر اور عملہ کی استعداد کار بڑھانے کے لیے بھی متحرک ہوگیا۔ خواتین آفیسر اور عملے کی بھی مرحلہ وار انتخابی تربیت کا فیصلہ کیا گیا۔
افسران کی ٹریننگ ڈویژنز اور ضلعی سطح پر کروائی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق تربیت میں انتخابات کا انعقاد، متعلقہ قوانین، صنفی مساوات، الیکشن ایکٹ 2017 اور دیگر متعلقہ اُمور پر ٹریننگ دی جائے گی۔