عالمی پابندیوں کے باوجود شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کی فوج نے شمالی کوریا پر اقوام متحدہ کی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کرنے کا الزام عائد کیا۔ امریکہ نے جنوبی کوریا کے دعووں کی تحقیقات بھی کھول دی ہیں۔

جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے جوہری بیلسٹک میزائلوں کا ایک جوڑا مشرقی ساحل سے دور سمندر میں داغا۔
جاپانی کوسٹ گارڈ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ شاید بیلسٹک میزائل اس کے خصوصی اقتصادی زون سے باہر گرتے ہوئے دیکھے گئے ہوں گے۔ میزائل تجربہ اشتعال انگیز ہے اور خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔