ظفر گوہر کی کائونٹی کرکٹ چمپئن شپ میں غیر معمولی بولنگ سے گلوسٹر شائر کی کامیابی

راولپنڈی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے اسپنر ظفر گوہر کی کائونٹی کرکٹ چمپئن شپ میں غیر معمولی بولنگ سے گلوسٹر شائر نے میچ 7 وکٹ سے جیت لیا۔ظفر گوہر نے گلوسٹر شائر کی جانب سے کھیلتے ہوئے میچ میں 101 رنز دے کر 11 وکٹیں حاصل کیں۔پہلی اننگز میں ظفر گوہر نے 5 اور دوسری اننگز میں 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔واضح رہے کہ گلوسٹر شائر نے ظفر گوہر کی بولنگ کی بدولت میچ میں 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔