چین کی سرکاری چائنا نیوز سروس کے مطابق چین کی وزارت خارجہ نے کہا کہ اگر طالبان ایک پارٹنر حکومت بناتے ہیں اور خود کو دہشت گرد گروہوں سے دور کرتے ہیں تو اس سے افغانستان کی تعمیر و ترقی میں مدد کر سکتے ہیں۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وینبن نے طالبان سے دہشت گرد گروہوں سے تعلقات ختم کرنے کے مطالبے کو دہرایا اور کہا کہ وہ تمام شعبوں کی نمائندگی کرنے والی حکومت کا خیرمقدم کریں گے۔