طالبان نے افغان خواتین کے کرکٹ سمیت کسی بھی کھیل میں حصہ لینے کی مخالفت کر دی

ثقافتی کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر ملا احمد اللہ وثق نے کہا کہ کھیل کھیلنے سے خواتین دنیا کے سامنے آجائیں گی جو کہ اسلامی قانون کے اصولوں کے خلاف ہے۔

دریں اثنا ، کرکٹ آسٹریلیا نے افغان خواتین کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہ دینے پر مرکزی ٹیم کے ساتھ واحد ٹیسٹ منسوخ کرنے کی دھمکی دی۔ آئی سی سی نے بھی اس پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔