اسلام آباد(شوبز ڈیسک)معروف اداکارہ صبا قمر ، درفشاں سلیم اور اداکار عفان وحید ٹیلی فلم ہنگور میں اداکاری کریں گے۔رواں برس یوم دفاع کے موقع پر ٹیلی فلم ہنگور کا ٹیزر پیش کیا گیا تھا۔ٹیزر سے ظاہر تھا کہ ٹیلی فلم کے ذریعے پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا تاہم اس حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی تھیں۔اب صبا قمر اور درفشاں سلیم نے انسٹاگرام پر اسکرپٹ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ وہ اس ٹیلی فلم کا حصہ ہوں گی۔عفان وحید نے بھی ٹیلی فلم ہنگور کا پوسٹر شیئر کیا اور بتایا کہ وہ بھی اس پروجیکٹ کا حصہ ہوں گے۔ساجی گل کی تحریر کردہ یہ ٹیلی فلم 1971 کی پاک بھارت جنگ کے حقیقی واقعات پر مبنی ہے۔فلم کا نام پاکستان نیوی کی ڈیفنی کلاس آبدوز ہنگور کے نام پر رکھا گیا ہے جس نے بھارتی بحریہ کے ایک جنگی جہاز کو غرقِ آب کیا تھا۔دوسری جنگ عظیم کے بعد پہلی بار کسی آبدوز نے بحری جنگی جہازکو تباہ کیا تھا۔ٹیلی فلم ہنگور جلد ہی نشر ہوگی۔علاوہ ازیںاداکارہ صبا قمر طبیعت کی ناسازی کے باعث اسپتال میں زیر علاج ہیں۔اداکارہ نے اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو اطلاع دی کہ وہ بیمار ہیں، اداکارہ نے ڈِرپ لگے لاغر چہرے کے ساتھ تصویر بھی شیئر کی۔انسٹاگرام اسٹوری میں انہوں نے بتایا کہ وہ وائرل انفیکشن کا شکار ہوگئی ہیں جس کے باعث دوائیوں پر گزارا کر رہی ہیں۔صبا قمر کی دوائیوں اور ڈرپ لگے تصویر دیکھ کر مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے اور بڑی تعداد میں پرستار ان سے طبیعت کے حوالے سے سوال کرنے لگے۔
بریکنگ
- •22 سال سزا کاٹنے والا عین رہائی والے دن جیل سے فرار ہوگیا
- •شاداب خان نے پرفارم نا کیا تو کپتان انہیں ڈراپ کر دیں گے، ذکاء اشرف
- •دو روز میں 44 ریفرنسز کا ریکارڈ اسلام آباد کی احتساب عدالتوں میں جمع
- •شوبز انڈسٹری میں بہت سارے لوگوں کو ہراساں ہوتے دیکھا، عفت عمر
- •قائد اعظم یونیورسٹی میں طلبہ یونین بحال کرنے کا فیصلہ