شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار

راولپنڈی(شوبز ڈیسک )بالی ووڈ کی معروف اداکار شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار ہیں جس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ، ممبئی پولیس نے 1500 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ جس میں شلپا شیٹھی سمیت 43 گواہان کے بیانات بھی شامل ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق چارج شیٹ یہ بات سامنے آئی کہ شلپا شیٹھی نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ ’’ میر ے شوہر راج کندرا نے 2015 میں ’ ویان انڈسٹریز ‘ شروع کی جس میں مجھے ڈائریکٹر بنایا گیا لیکن میں نے 2020 میں ذاتی وجوہات کی بنیادت پر واستعفیٰ دیدیا۔‘‘ شلپا شیٹھی کا اپنے بیان میں مزید کہناتھا کہ ’’ ہاٹ شاٹس اور بولی فیم ایپلی کیشن کے بارے میں کوئی معلومات نہیں تھیں ، میں اپنے کام میںہی بہت مصروف تھی اور پتا نہیں تھا کہ راج کندرا کیا کررہے ہیں۔واضح رہے کہ راج کندرا پر الزام ہے کہ وہ ان دونوں ایپس سمیت دیگر ایپلی کیشنز کے ذریعے فحش فلموں کا کاروبار چلا رہے تھے۔چارج شیٹ میں شرلین چوپڑا ، سیجل شاہ سمیت متعدد ماڈلز اور کندرا کی کمپنی کے دیگر ملازمین کے بیان شامل کیئے گئے ہیں۔ چارج شیٹ میں دو ملزمان کے نام بھی شامل ہیں۔