شاہین شاہ آفریدی کا اسپیل بہت اچھا لگا، عمر گل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باولر عمر گل نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کی ویسٹ انڈیز کے خلاف اسپیل بہت اچھا تھا ، ٹیم نے اس کا فائدہ اٹھایا۔

سابق فاسٹ باولر عمر گل نے شاہین شاہ کی ویسٹ انڈیز کے خلاف شاندار بولنگ کھیل کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے سیریز کو ایک بڑی جیت کے ساتھ برابر کر دیا اور سب کو فواد عالم کی محنت سے سیکھنا چاہیے۔

عمر گل نے قومی کرکٹ ٹیم کو دوسرا ٹیسٹ جیتنے اور سیریز برابر کرنے پر مبارکباد بھی دی۔