شاہد آفریدی کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شمولیت کی خبریں گردش کرنے لگیں۔ سرفراز احمد کی جگہ آفریدی کو بھی ٹیم کا کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے دوران یہ اطلاع ملی کہ بوم بوم شاہد آفریدی نے ملتان سلطان چھوڑ دیا ہے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے انکشاف کیا ہے کہ اگر سرفراز خود عہدہ چھوڑنا چاہتے ہیں تو شاہد آفریدی کو سرفراز احمد کی جگہ کپتان مقرر کیا جا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ شاہد آفریدی نے پی ایس ایل میں پشاور زلمی ، کراچی کنگز اور ملتان سلطان کی نمائندگی کی تھی۔