شاداب خان کا سڈنی سکسرز کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاداب خان نے بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کی ٹیم سڈنی سکسرز کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

سڈنی سکسرز کی جانب سے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں شاداب خان نے کہا ہے کہ میں سڈنی سکسرز کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے یہاں کھیلنے کا موقع فراہم کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ لوگوں کے ساتھ کھیل کر بہت اچھا لگا، اب میں اپنے وطن جارہا ہوں۔

شاداب خان نے اپنی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے آپ لوگ ٹونارمنٹ میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میری تمنا ہے کہ سڈنی سکسرز ٹورنامنٹ جیت جائے۔