قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ کافی عرصے کے بعد ہوم گراؤنڈ پر کھیل رہے ہیں اس لئے ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر کھیلنے کے لئے پرجوش ہیں۔ لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے لیگ اسپنر شاداب خان نے کہا کہ ہم نے گزشتہ چند ماہ میں بیرون ملک ہی سیریز کھیلی ہیں اب اپنے ملک میں کھیل رہے ہیں، کراؤڈ بھی ہو گا اس لئے ہم ہوم سیریز میں لطف اندوز ہوں گے۔ شاداب خان نے کہا کہ سننے میں آرہا ہے کہ کراؤڈ کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت ہو گی، اپنے کراؤڈ کے سامنے کھیل کر ہمیشہ خوشی ہوتی ہے، کوشش کریں گے کہ سیریز جیتیں اور کراؤڈ کو مزید خوش کریں۔ انہوں نے کہا کہ 9 دن میں 6 میچز ہیں بیک ٹو بیک کھیلنے کی عادت ہے کوئی مسئلہ نہیں ہو گا اور نہ اس چیز کا پریشر ہے امید ہے اچھی سیریز ہو گی۔
نائب کپتان نے ٹیم میں تبدیلیوں کے حوالے سے کہا کہ اوپر نیچے کافی سیریز ہو رہی تھیں اس لئے اب کچھ کھلاڑیوں نے ریسٹ کیا ہے ویسٹ انڈیز کے خلاف نیا کمبی نیشن آزمانے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی میں اچھا کھیلتی ہے ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑی ہیں میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز میں دلچسپ میچز ہوں گے ۔
بریکنگ
- •دورۂ سری لنکا کیلئے تمام کھلاڑی پُرجوش ہیں، بابر اعظم
- •کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کیا جائے: حافظ نعیم الرحمٰن
- •ایئر پورٹس کی زمینوں پر قبضے، خواجہ سعد رفیق کا وزیرِ اعلیٰ سندھ سے رابطہ
- •عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں سے ووٹ کا حق لیے جانے کی ترمیم چیلنج کر دی
- •دعا زہرا کی عمر 15سے 16سال کے درمیان ہے، نئی میڈیکل رپورٹ میں انکشاف