سی پی او راولپنڈی ساجد کیانی کی ہدایت پرمری میں سیاحوں کی راہنمائی اور سہولت کے لیے ٹور گائیڈ فورس سر گرم

مری (نمائندہ خصوصی) مری میں حالیہ برفباری کے دوران پیر کی صبح سے لے کر اب تک 133000 گاڑیاں داخل ہوئیں جن کو ٹور گائیڈ فورس کی مدد سے بہترین سہولیات فراہم کیں گئیں ہیں.

CPO Rawalpindi Sajid Kiyani

سی پی او راولپنڈی ساجد کیانی نے بتایا کہ ٹور گائیڈ فورس ضلعی پولیس اورٹریفک پولیس کے 200کے قریب تربیت یافتہ اہلکاروں پر مشتمل ہےاور خصوصی فورس سیاحوں کو راہنمائی،معاونت اور ٹریفک کی روانی کو بھی برقرار رکھنے کے فرائض سرانجام دے رہی ہے.


انھوں نے مزید بتایا کہ مری میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے راولپنڈی پولیس اور ضلعی انتظامیہ مل کر کام کررہے ہیں۔ مری میں سیاحوں کے رش کے مقامات پرغلط اورغیر قانونی پارکنگ نہیں ہونے دی جائے گی. مری کے داخلی اور خارجی راستوں پرسیاحوں کی سہولت کے لیے ٹور گائیڈ فورس سمیت خصوصی ٹیمیں تعینات کردی گئی ہیں.

سی پی او راولپنڈی ساجد کیانی نے کہا ہمارا اولین فرض ہے کہ سیاحوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کر یں اسی لئے تمام افسران خود فیلڈ میں موجود ہیں اور ملک بھر سے آئے سیاحوں کو بہترین سروس ڈیلیوری کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے.


آخر میں سی پی او راولپنڈی نے سیاحوں سےدرخواست کی کہ تمام تر احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں تاکہ آپ کا سفر محفوظ رہ سکےاورکسی بھی مسئلہ یاایمرجنسی اوہنگامی صورتحال میں 0519269200پر رابطہ کریں. انھوں نے یقین دلایا کہ تمام عملہ ان دنوں ہر قسم کے سہولت کے لیے موجود رہے گا.