وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی ٹیم کی سیکیورٹی کے تمام انتظامات کرلیے ہیں، قوم 24 سال سے ملک میں پاک آسٹریلیا مقابلوں کی منتظر ہے۔
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سیکیورٹی وفد نے وزارت داخلہ میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید سے ملاقات کی جس میں وفد کو ٹیم کی فول پروف سکیورٹی کے حوالے سے یقین دہانی کرائی گئی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ سندھ ،پنجاب حکومت اور سیکیورٹی اداروں سے مکمل رابطہ ہے،پاکستان کے لوگ کرکٹ سے بہت محبت کرتے ہیں۔
شیخ رشید نے کہاکہ ٹیم بھیجنے کے اعلان پر آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے شکرگزار ہیں، امید ہے شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان آمد پر آسٹریلوی ٹیم کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔
بریکنگ
- •22 سال سزا کاٹنے والا عین رہائی والے دن جیل سے فرار ہوگیا
- •شاداب خان نے پرفارم نا کیا تو کپتان انہیں ڈراپ کر دیں گے، ذکاء اشرف
- •دو روز میں 44 ریفرنسز کا ریکارڈ اسلام آباد کی احتساب عدالتوں میں جمع
- •شوبز انڈسٹری میں بہت سارے لوگوں کو ہراساں ہوتے دیکھا، عفت عمر
- •قائد اعظم یونیورسٹی میں طلبہ یونین بحال کرنے کا فیصلہ