سیمی فائنل میں پاکستان سے مقابلہ نہیں چاہتے، سابق انگلش کپتان خوفزدہ

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے گروپ 1کے پوائنٹس ٹیبل پر انگلینڈ کے ٹاپ پوزیشن پر برقرار رہنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔سابق انگلش کپتان نے کہا کہ انگلش ٹیم کے لیے ضروری ہے کہ اس کی پوزیشن پوائنٹس ٹیبل پر برقرار رہے کیوں کہ وہ انگلینڈ کا پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں مقابلہ نہیں چاہتے، نہیں چاہتا کہ سیمی فائنل میں انگلینڈ پاکستان کا مقابلہ کرے۔مائیکل وان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ میں پاکستان کے مقابلے میں کسی دوسری ٹیم کو کھیلتے دیکھنے کا خواہشمند ہوں اور امید کرتا ہوں کہ سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ کرنے والی دوسری ٹیم پاکستان کو شکست دیتے ہوئے اسے ٹورنامنٹ سے باہر کر دے۔سابق انگلش کپتان کے مطابق ہم فائنل سے دور ہیں لیکن لگتا ہے کہ ہماری ٹیم کے پاس وہ سب کچھ ہے جو فائنل جیتنے کے لیے چاہیے۔