جموں و کشمیر پولیس نے سید علی شاہ گیلانی کے خاندان اور کچھ دوسرے لوگوں کے خلاف گیلانی کی لاش کو پاکستانی پرچم سے ڈھانپنے اور ملک کے خلاف نعرے لگانے پر ایف آئی آر درج کی ہے۔
ایک پولیس افسر کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر بڈگام پولیس اسٹیشن نے ان لوگوں کے خلاف درج کی جو ملک مخالف نعرے لگانے اور مزاحمتی رہنما کے جسم پر پاکستان کا جھنڈا لگانے کے ذمہ دار تھے۔
گیلانی کے اہل خانہ کے مطابق ، پولیس نے رات کو گیلانی کی لاش کو خاموشی سے چھین لیا اور دفن کردیا۔ پولیس نے ان دعوؤں کی تردید کی ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں گیلانی کی لاش کو پاکستانی جھنڈے سے ڈھکا ہوا دکھایا گیا تھا۔ کشمیر کی مجموعی صورتحال پرامن رہی سوائے ضلع بڈگرام کے نرکارہ کے جہاں پتھراؤ کا معمولی واقعہ ہوا۔
“گیلانی کی موت کے بعد امن و امان کی صورت حال کو یقینی بنانے کے لیے کچھ احتیاطی تدابیر اختیار کی گئیں۔ کشمیر میں سیکیورٹی کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے جلد ہی موبائل انٹرنیٹ خدمات بحال کردی جائیں گی۔”