راولپنڈی(شوبز ڈیسک) پاکستانی کی معروف ماڈل اور اداکارہ رابعہ بٹ کے انداز کے اب سوشل میڈیا صارفین بھی معترف ہونے لگے ہیں۔اداکارہ و ماڈل رابعہ بٹ نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ سے کچھ تصاویر شیئر کرائی ہیں جس میں ان کا نیا انداز سوشل میڈیا صارفین کو بہت پسند آیا ہے۔ان تصاویر میں اداکارہ و ماڈل رابعہ بٹ کو ایک انوکھے انداز میں دیکھا جاسکتا ہے۔ان تصاویر کو دیکھنے سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ رابعہ بٹ قدرت کے حسین نظاروں اور خوبصورتی سے بہت مانوس ہیں۔اسکے علاوہ بھی اداکارہ و ماڈل کی چند ایسی تصاویر موجود ہیں جو ان کے انداز کو سب سے الگ بناتی ہیں۔ان تصویر میں بھی رابعہ بٹ کو ایک خوبصورت جگہ پر موجود دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ان کا انداز کسی کے بھی دن کو اچھا بنانے کے لئے بہت ہے۔اداکارہ و ماڈل رابعہ ایک کھلے اور پر فضا مقام پر نطر آرہی ہیں جبکہ ان کا انداز بے حد پرسکون ہے۔خیال رہے کہ رابعہ بٹ پاکستان کی سپر ماڈلز میں سے ایک ہیں اور انہوں نے پاکستان کے تمام سرکردہ برانڈز کے ساتھ کام کیا ہے اور بعد میں انہوں نے بطور اداکارہ اپنے کیریئر کو آگے بڑھایا ہے۔
بریکنگ
- •تھائی لینڈ: وزیراعظم نے پارلیمنٹ تحلیل کرکے مئی میں عام انتخابات کا اعلان کردیا
- •عمران خان کے بھانجےاور پی ٹی آئی کے فوکل پرسن حسان نیازی اسلام آباد سے گرفتار
- •پاکستانی ایٹمی پروگرام محفوظ، ہم مطمئن ہیں، امریکا
- •علی امین گنڈا پور کی پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ
- •اسلام آباد پولیس کے فاشزم کی مثال نہیں ملتی، عمران خان