سابق صدر جنرل (ریٹائرڈ ) پرویز مشرف نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے حوالے سے اہم اعلان کردیا۔
پرویز مشرف نے اپنے حالیہ ٹوئٹ میں ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے حوالے سے وضاحت دی تاکہ کوئی غلط فہمی کا شکار ہو کر جعلی اکاؤنٹس کو فالو کرنا شروع نہ کردے۔
— Pervez Musharraf (@P_Musharraf) January 10, 2022
ٹوئٹ میں کہا گیا کہ پرویز مشرف کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ ’P_Musharraf‘ ہے۔
فیس بُک اکاؤنٹ کے حوالے سے بتایا گیا کہ فیس بُک پر اُنکا آفیشل اکاؤنٹ ’Pervez Musharraf‘ کے نام سے ہے۔
خیال رہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر معروف شخصیات کے نام سے فیک اکاؤنٹس بنا لیے جاتے ہیں جن سے صارفین کو اکاؤنٹ کے اصل اور جعلی ہونے کا اندازہ نہیں ہوتا۔