سندھ حکومت کی جانب سے عمر شریف کے علاج کیلئے رقم جاری کر دی گئی

سندھ کی وزارت خزانہ نے معروف فنکار عمر شریف کے علاج کے لیے فنڈز فراہم کیے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے عمر شریف کے علاج کے لیے 40 ملین روپے فراہم کیے۔

سندھ کی وزارت خزانہ نے عمر شریف کے لیے ایئر ایمبولینس کا بھی اہتمام کیا۔

سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ سندھ حکومت نے 4 کروڑ روپے جاری کیے ہیں۔