سلمان خان نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے اپنی زندگی کی 56 بہاریں تو دیکھ لیں لیکن اب تک شادی نہیں کی، اسکینڈل تو اُن کا ہر مشہور اداکارہ کے ساتھ بنا لیکن بات کبھی شادی تک نہ پہنچ سکی۔

سلمان خان نے ماضی میں دیے ایک انٹرویو میں اپنی شادی نہ ہونے کی وجہ ریکھا کو قرار دیا تھا۔

سلمان خان کا کہنا تھا کہ ان کی اب تک شادی نہ کرنے وجہ ماضی کی مقبول اداکارہ ریکھا ہیں کیونکہ وہ بچپن سے ہی ریکھا سے شادی کرنا چاہتے تھے۔

ریکھا کے سب سے بڑے پرستار سلمان خان کا کہنا تھا کہ ریکھا ان کی پڑوسی تھیں جن کو وہ واک پرجاتا دیکھنے کے لیے صبح ساڑھے 5 بجے اٹھ جایا کرتے تھے۔

سلمان خان نے یہ انکشاف بھی کیا تھا کہ انہوں نے دوستوں کے ساتھ ریکھا کی یوگا کلاس میں بھی داخلہ لیا تھا۔