راولپنڈی(نیوز ڈیسک) سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے57 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ریاض سے سعودی وزارت صحت کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 47 ہزار761 ہوگئی ہے۔ وزارت صحت نے مزید بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2 مریض انتقال کرگئے۔ اس طرح سعودی عرب میں کورونا سے اموات کی تعداد 8 ہزار 753 ہوگئی۔ سعودی وزارت صحت نے مزید کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 44 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد سعودی عرب میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 5 لاکھ 36 ہزار 768 ہوگئی ہے۔
بریکنگ
- •نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست دائر
- •سعودی عرب اور کویت کے درمیان معاہدے کی توثیق
- •سائفر کیس:چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قصور وار قرار، چالان خصوصی عدالت میں جمع
- •کوئٹہ، زیرِعلاج کانگو مریضوں کی تعداد 4 ہو گئی
- •نواز شریف نے2017 کے کرداروں کا احتساب خدا پر چھوڑ دیا، اسحاق ڈار