راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں اونٹوں کی نمبرنگ کے ڈیجیٹل سسٹم کو ہائی وے پولیس کے نظام سے جوڑ دیا گیا ہے۔ عرب ذرائع ابلاغ نے سعودی عرب کی وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت کے حوالے سے بتایا کہ سعودی عرب میں اونٹوں کی نمبرنگ سسٹم کے ذریعے اونٹوں میں مخصوص چپ لگائی جاتی ہے تاکہ ان کی ٹریکنگ آسان ہو سکے۔ اونٹوں کی نمبرنگ کے ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے اب تک 15 لاکھ سے زیادہ اونٹوں میں الیکٹرانک چپ لگائی جاچکی ہے۔ہائی وے پولیس کے سسٹم سے اونٹوں کی چپ کو جوڑنے کا مقصد شاہراہوں پر آنے والے اونٹ اور ان کے مالکان بارے آسانی سے معلوم ہو سکے گا۔ حکام نے کہا کہ اونٹوں میں چپ لگانے کا بنیادی مقصد ان کی ٹریکنگ اور اونٹوں کا ریکارڈ رکھنا ہے جس کے ذریعے ہر علاقے کے اونٹ اور ان کی نسل بارے مکمل ڈیٹا محفوظ کیاجاسکتا ہے۔ہائی وے پولیس کے قانون کے مطابق شاہراہوں پر نکل آنے والے اونٹوں کے ملکان پر جرمانہ کیا جاتا ہے شاہراہوں پر اونٹوں کی وجہ سے سنگین حادثات کا خدشہ ہوتا ہے۔ اسی لیے ہائی وے پولیس نے اونٹوں کے ملکان کو اس امر کا پابند کیا ہے کہ وہ اپنے اونٹوں کو شاہراہوں سے دور رکھیں،اونٹوں کی چپ کے سسٹم کو ہائی وے پولیس کے نظام سے جوڑنے کا مقصد بھی یہی ہے کہ کسی بھی حادثے کی صورت میں فوری طورپر اونٹ کے جسم میں چسپاں چپ کے ذریعے اس کے مالک کو ٹریس کیا جاسکے۔علاوہ ازیں اونٹوں کی صحت اور بیماری کے بارے میں معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں عالمی سطح کی اونٹ دوڑ مقابلے بڑے پیمانے پر منعقد کیے جاتے ہیں، دوڑ مقابلوں میں شریک اونٹوں کی نسل سے ان کی قدروقیمت کا تعین کیا جاتا ہے۔
بریکنگ
- •نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست دائر
- •سعودی عرب اور کویت کے درمیان معاہدے کی توثیق
- •سائفر کیس:چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قصور وار قرار، چالان خصوصی عدالت میں جمع
- •کوئٹہ، زیرِعلاج کانگو مریضوں کی تعداد 4 ہو گئی
- •نواز شریف نے2017 کے کرداروں کا احتساب خدا پر چھوڑ دیا، اسحاق ڈار