سعودی عرب افغانستان میں سفارتخانہ دوبارہ کھولنا چاہتا ہے، افغان میڈیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی عرب افغانستان میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنا چاہتا ہے۔
عرب میڈیا کی اطلاعات کے مطابق سعودی عرب افغانستان میں سفارت خانہ کھولنے پرغور کر رہا ہے، سعوی عرب نے افغانستان میں طالبان حکومت آنے کے بعد اگست میں اپنا سفارت خانہ بند کر دیا تھا۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے بھی کچھ روز پہلے افغانستان میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا کہا ہے۔