سعودی دارالحکومت میں مشہور ریپ اسٹار پٹبُل کا کنسرٹ

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں مشہور ریپ اسٹار پٹبُل (Pitbull) کا کنسرٹ ہوا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
کیوبن نژاد امریکی گلوکار پٹبُل کے ساتھ اس کنسرٹ میں ان کی ساتھی رقاصاؤں نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا، جبکہ کنسرٹ کے شرکاء جھومتے اور اپنے موبائل فون سے تصویریں لیتے رہے۔