سر گرم بھتہ مافیا زیر پرستی سجاد شاہ

یوسف گوٹھ میں جاری پروجیکٹ جس میں (بارشی پانی کے نالے کی تعمیر گندے پانی کی نکاسی کی لیے مختلف سائز کے پائپ اور میٹھے پانی کی ترسیل کا کام ) گزشتہ کئ ماہ سے جاری و ساری ھے اور عنقریب تکمیل کے مراحل میں ہے. جس کا سنگ بنیاد ممبر قومی اسمبلی سیدہ شاھدہ رحمانی نے رکھا، یہی نہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اس علاقے کی متحرک شخصیت چئر مین سلیکٹڈ کمیٹی باجی زبیدہ برفت جو کہ نہایت مقبول سیاسی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی سے وابستہ ہیں وہ بھی اس پوجیکٹ سے کافی مطمئن ہیں اور نہایت پُر امید ہیں کہ یہ پروجیکٹ جلد پایئہ تکمیل کو پہنچے. اور اس کے ساتھ ساتھ کراچی ڈویلمپنٹ اتھارٹی سے وابستہ تمام تکنیکی سٹاف بھی مطمئن ہے.

لیکن کچھ افراد ایسے ہیں جو نہیں چاہتے کہ یہ پروجیکٹ مکمل ہو ان میں سے ایک نام سجاد شاہ کا ہے ویسے یہ بنیادی طور پر ٹھیکیدار ہے اور ڈی – ایم – سی کی کوٹیشن کرتا تھا اس سے پہلے یہ یہاں کے کام کرتا تھا لیکن ناقص کارکردگی اور غلط طرز عمل کی وجہ مزید کام اسے نہیں دیا گیا. جیسا کہ پاکستان کی مقبول جماعت پاکستان پیپلز پارٹی نے جہاں اس شہر کراچی میں جن ترقیاتی کاموں کو شروع کیا ہے ان میں سے یہ شخص آئے دن چند سیاسی مخالفین کے ساتھ مل کر نہ صرف اس پروجیکٹ کے ٹھیکیدار کو بلیک میل کرتا ہے بلکہ کبھی ناجائز رقوم کی ادائیگی کا تقاضہ کرتا ہے بلکہ چند اکثر غنڈہ پیشہ افراد کے ساتھ آکر کام میں رکاوٹ ڈالتا ہے اور کراچی ڈویلپمنٹ کے ادارہ میں جا کر ان غنڈہ پیشہ عناصر کے ہمراہ شدید دباو ڈالنے کی بھی کوشش کرتا ہے تاکہ ٹھیکیدار پر مزید دباو کی وجہ سے اس شخص کو مطلوبہ رقوم اور فوائد حاصل ہوں اور سنگین نتائج کی دحمکیناں دینا اس کا روز کا معمول بن چکا ہے.

ان تمام تفصیلات سے آگاہ کرنے کا مقصد یہ ہے کہ تمام ارباب اختیار اور سوشل میڈیا سے وابستہ ذمہ داران اس شخص جس کا نام سجاد شاہ ہے اس کے خلاف تمام قانونی کاروائی کریں اور اس جیسے افراد کے خلاف کاروائی کر کے پروجیکٹ کی تکمیل میں اہم کردار ادا کریں.