عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس کابل پہنچ گئے ہیں۔
افغانستان کے قائم مقام وزیر صحت نے کہا کہ ٹیڈروس افغان حکام سے صحت کے شعبے میں عالمی بینک کی امداد دوبارہ شروع کرنے کے امکانات پر تبادلہ خیال کریں گے۔
افغان میڈیا کے مطابق ٹیڈروس اپنے دورہ کابل کے دوران افغان وزیراعظم ، نائب وزیراعظم اور قائم مقام وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کریں گے۔