سجل علی نے احد رضا میر کی سالگرہ پراپنا ہیملٹ قرار دیدیا

راولپنڈی(شوبز ڈیسک) شوبز انڈسٹری کی دلکش اداکارہ سجل علی نے احد رضا میر کو اپنا ہیملٹ قرار دیدیا۔ گزشتہ روز احد رضا میر کی 29 ویں سالگرہ کے موقع پر سجل علی نے احد رضا میر کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی اور دلچسپ پیغام بھی تحریر کیا۔

سجل نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ہیپی برتھ ڈے میرے ہیملٹ۔ واضح رہے کہ احد رضا میر نے ولیم شیکسپیئر کے تحریر کردہ مقبول ترین تھیٹر پلے ہیملٹ، اے گھوسٹ اسٹوری میں پرفارمنس پر بہترین بین الاقوامی تھیٹر اداکار کی کیٹیگری میں انٹرنیشنل بے ٹی مچل ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔