شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی سجل علی اور احد رضا میر نے اپنے ہاں ننھے مہمان کی آمد کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔
احد رضا میر کا ایک بیان سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے جس میں وہ اپنے ہاں ننھے مہمان کی آمد کے حوالے سے خبروں کی تردید کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

احد نے واضح کیا کہ سجل کے حوالے سے سوشل میڈیا پر زیرگردش خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
واضح رہے کہ ٹی وی اسکرین پر مقبول رومانوی جوڑی کی حیثیت رکھنے والے اداکار احد رضا میر و اداکارہ سجل علی گزشتہ برس مارچ میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔