سانحہ اے پی ایس پر سیاسی و سماجی اورعوام کا آظہارِ افسوس

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پشاور آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) پر حملے کے سانحے کو آج پورے 6 سال گزر گئے ہیں لیکن قوم کا غم آج بھی تازہ ہے. آج کےدن بزدل شر پسند عناصر نے قوم کے مستقبل اور نہتےبچوں کوشہیدکیا ،اے پی ایس کے بہادر اساتذہ طالبعلموں کی حفاظت کیلئےسیسہ پلائی دیوار بنے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا آج کا دن پوری قوم کو کربناک سانحے کی یاد دلاتا ہے۔ وقت نے ثابت کیا آرمی پبلک اسکول کے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں گئیں۔

عثمان بزدار نے آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء کی برسی پر پیغام میں کہا 16 دسمبر کا دن آرمی پبلک اسکول کے شہداء کی عظیم قربانیوں کی یاد ہمیشہ تازہ کرتا رہے گا۔ شہید بچے اور اساتذہ پوری قوم کے ہیرو ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول کا غم آج بھی تازہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے پی ایس کےمعصوم پھولوں کی عظیم قربانی نےپوری قوم کومتحد کیا، پاکستانی قوم نے دہشتگردی جیسے ناسور کو شکست دی۔ آج قوم ان معصوم بچوں سمیت شہدائےاےپی ایس کوسلام پیش کرتی ہے، پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کےشانہ بشانہ ہے۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار، اپوزیشن لیڈر شہبازشریف، آصف زرداری اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے بھی سانحہ اے پی ایس کی برسی پر رنجیدہ کا اظہار کیا.

سانحہ اے پی ایس کے دلخراش سانحے کو یاد کرتے ہوئے ٹوئٹر پر سب اُس دن کے حوالے سے واقعات کو یاد کررہے ہیں اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔
وہ سوشل میڈیا پیغامات کے ذریعے کررہے ہیں۔

آج کے دن کی مناسبت سے ٹوئٹر پر بےشمار ٹرینڈز بھی سیٹ کیے گئے ہیں جس کا استعمال کرتے ہوئے صارفین شہدا کو سلام پیش کررہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’سانحہ اے پی ایس میری زندگی کا سب سے دل جنجھوڑ دینے والا واقعہ ہے، کوئی الفاظ والدین کی تسلی کے لیے کافی نہیں ۔‘

ایک صارف نے لکھا کہ ’ہم ان معصوم پھولوں کو کبھی نہیں بھول سکتے۔‘

ایک صارف کا کہنا تھا کہ 6 سال قبل آج ہی کے دن اس افسوسناک واقعے نے پوری قوم کو آبدیدہ کردیا تھا۔

پوری قوم نےاس بات کا اعادہ کیا کہ دہشتگردی کے اس عفریت کو جڑ سے اکھاڑ کر دم لیں گے اور معصوموں کی قربانیاں رنگ لائیں گی،