سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید غوث علی شاہ پی ٹی آئی میں شامل

سابق وزیراعلیٰ سندھ سید غوث علی شاہ نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ سابق وفاقی وزیر سید ظفر علی شاہ اور وکیل مرتضیٰ مہیسر بھی پی ٹی آئی میں شامل ہوئے۔

سیاسی رہنماؤں نے گورنر ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی میں اپنی باضابطہ شرکت کا اعلان کیا۔

وزیراعظم نے پارٹی کے سیاسی رہنماؤں اور پارٹی مفلرز پہنائے۔