راولپنڈی(سپورٹس ڈیسک) سابق انگلش کرکٹر ڈیوڈ گاور بھی پاکستان کے حق میں میدان میں آگئے ۔ ایک بیان میں ڈیوڈ گاور نے کہا کہ مجھے انگلینڈ کے فیصلے میں کوئی منطق نظر نہیں آرہی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں صرف 4 یا 5 دن گزارنے تھے یہ کوئی سخت ببل نہیں تھا۔سابق انگلش کرکٹر نے کہا کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے جو جواز دیے وہ صرف خیالی ہیں۔ڈیوڈ گاور نے کہا کہ معاملہ آسانی سے حل ہوسکتا تھا، مختصر دورے کے لئے 14 کرکٹرز تیار کرنا مشکل نہیں تھا۔انہوںنے کہاکہ جب انگلش ٹیم کووڈ کا شکار ہوئی تو فوری نئی ٹیم کھڑی کردی گئی تھی۔
بریکنگ
- •نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست دائر
- •سعودی عرب اور کویت کے درمیان معاہدے کی توثیق
- •سائفر کیس:چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قصور وار قرار، چالان خصوصی عدالت میں جمع
- •کوئٹہ، زیرِعلاج کانگو مریضوں کی تعداد 4 ہو گئی
- •نواز شریف نے2017 کے کرداروں کا احتساب خدا پر چھوڑ دیا، اسحاق ڈار