آسٹریلین ٹیسٹ ٹیم کے سابق کپتان ٹم پین نے کرکٹ سے غیر معینہ مدت کیلئے بریک لینے کا اعلان کر دیا۔ ٹم پین نے ایک بیان میں کہا کرکٹ سے بریک لینے کا فیصلہ ذہنی صحت کے لیے کیا ہے۔ ٹم پین 8 دسمبر سے شروع ہونے والی ایشزسیریز کا حصہ نہیں ہوں گے۔ واضح رہے کہ سابق آسٹریلوی کپتان ٹم پین نے غیر اخلاقی ٹیکسٹ کا اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد پہلے تو ٹیسٹ کپتانی چھوڑی اس کے بعد اب انہوں نے اب کرکٹ سے بریک بھی لے لیا ہے۔ ٹم پین نے اپنے کیرئیر کا اہم فیصلہ خاتون کو غیر اخلاقی ٹیکسٹ کا اسکینڈل سامنے آنے کے بعد ایشیز سیریز سے قبل لیا۔ انہوں نے کہا کہ مستقل قریب میں وہ شیڈولڈ ہر طرح کی کرکٹ سے دستبردار ہو رہے ہیں۔ مینجر نے تصدیق کی ہے کہ ٹیم پین غیر معینہ مدت تک کیلئےکرکٹ سے علیحدہ ہورہے ہیں، انہوں نے ذہنی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے کرکٹ سے بریک کا فیصلہ لیا ہے۔
فاسٹ باؤلر پیٹ کمنز کو آسٹریلین ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کے نئے کپتان پیٹ کمنز کا کہنا ہے کہ ٹیم کا کپتان بننا اعزاز کی بات ہے، میں اپنا بہترین دینے کی کوشش کروں گا۔ پیٹ کمنز نے کہا کہ وہ روایتی حریف انگلینڈ کے خلاف ایشیز سیریز میں گابا ٹیسٹ شروع ہونے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ میرے ساتھ اسٹیو اسمتھ ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان ہیں۔
بریکنگ
- •طاقتوروں کو این آر او دیا جائے گا تو ملک کا کوئی مستقبل نہیں، عمران خان
- •وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، پی ٹی آئی اور ق لیگ کا سپریم کورٹ رجوع کرنیکا فیصلہ
- •لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے، اسے تسلیم کرتے ہیں، عطا تارڑ
- •عدالتی فیصلے نے سیاسی بحران میں مزید اضافہ کر دیا: فواد چودھری
- •جرمن سفیر نے پاکستان کو ’خدا حافظ‘ کہہ دیا