روس خلا میں ہالی ووڈ کے پہلے پروجیکٹ کو پیچھے چھوڑنے کیلئے تیار

روس خلا میں امریکی فلم انڈسٹری ہالی ووڈ کے پہلے پروجیکٹ کو پیچھے چھوڑنے کے لیے تیار ہے۔

خلا میں پہلی فلم کی شوٹنگ کرنے کے لیے روسی اداکار اور ہدایت کار پر مشتمل عملہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پہنچ گیا۔

’دی چیلنج‘ فلم کا عملہ سویوز ایم ایس 19 خلائی جہاز کے ذریعے 12 روزہ مشن پر خلا میں گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال ’مشن امپاسبل‘ اسٹار ٹام کروز، ناسا اور اسپیس ایکس نے خلا میں فلم بنانے کا اعلان کیا تھا۔