روس، یونیورسٹی میں فائرنگ، 8 افراد ہلاک

روس کے شہر پیرم کی ایک یونیورسٹی میں فائرنگ سے کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق طالب علموں نے فائرنگ کی وجہ سے کلاس روم کی کھڑکیوں سے چھلانگ لگا دی۔

روسی خبر رساں ادارے کے مطابق یونیورسٹی پر فائرنگ کرنے والا ملزم بھی مارا گیا۔

فائرنگ سے ہلاکتوں میں اضافہ کاخدشہ ہے۔