راولپنڈی(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ کو ون ٹو ون انٹرویو سے اجتناب کرنا ہوگا۔ایک انٹرویومیں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا کہ کوئی ٹیم انکار کرتی ہے تو اس ہی ملک میں جا کر کھیلنے میں حرج نہیں ہے۔راشد لطیف نے کہا کہ اب ایکشن کا وقت ہے بولنے کا وقت گزر گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو بڑا برانڈ بنانے کے لیے پیسہ لگانا ہو گا۔