راولپنڈی، نوجوانوں کے لیے روزگار پروگر م کے اگلے مرحلے کے لیے داخلوں کا آغاز

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)راولپنڈی ضلع کے نوجوانوں کے لیے روزگار پروگر م کے اگلے مرحلے کے لیے داخلوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ 16سالہ تعلیمی قابلیت اور 35 سال سے کم عمر پنجاب کا ڈومیسائل رکھنے والے طالب علم اس ٹریننگ پروگرام کا حصہ بن سکتے ہیں۔ بنیادی طور پر یہ پروگرام پنجاب کے بے روزگار نوجوانوں کو برسر روزگار بنانے کی غرض سے شروع کیا جا رہا ہے جو کہ تین ماہ کی مفت ٹریننگ پر مشتمل ہے جس میں نہ صرف تعارفی کورس کروائے جائیں گے بلکہ آن لائن آرڈر لینے کی ٹریننگ بھی دی جائے گی۔اس پروگرام میں دلچسپی رکھنے والے افراد ای روزگار کی ویب سائٹ erozgaar.pitb.gov.pk پر خود کو رجسٹر کروا کر اس مفت ٹریننگ پروگرام کا حصہ بن سکتے ہیں۔ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور یوتھ افیئر ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے اس ٹریننگ پروگرام میں اب تک 31 ہزار سے زائد نوجوان فائدہ اٹھا کر نہ صرف آن لائن روزگار کما رہے ہیں بلکہ 350 کروڑ سے زائد رقم کما کر آن لائن دنیا میں اپنی قابلیت کا لوہا منوا رہے ہیں.