راشد خان نے بگ بیش لیگ میں تاریخ رقم کردی

افغانستان کے کھلاڑی راشد خان نے آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی لیگ بگ بیش (بی بی ایل) میں تاریخ رقم کردی۔

راشد خان نے گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں 4 اوورز میں17 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

بگ بیش لیگ میں اس سے قبل 6 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز سری لنکا کے لیستھ ملینگا اور نیوزی لینڈ کے ایش سودھی کے پاس تھا۔ لیستھ ملینگا نے بی بی ایل کے دوسرے ایڈیشن(2012) میں7رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

بگ بیش کے چھٹے ایڈیشن (2017) میں ایش سودھی نے 6 وکٹوں کا اعزاز اپنے نام کیا تھا، انہوں نے 11 رنز کے عوض 6 وکٹیں لی تھیں۔