راولپنڈی (شوبز ڈیسک) شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے سارے حروفِ تہجی کی کیلیگرافی کرلی۔ مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر رابی پیرزادہ نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے ہاتھ سے کی گئی حروفِ تہجی کی خوبصورت کیلیگرافی مداحوں کو دِکھا رہی ہیں۔ رابی پیرزادہ نے اپنی ویڈیو میں بتایا کہ انہوں نے ہر حروفِ تہجی کے ساتھ ایک آیت لکھی ہے اور وہ بہت جلد اپنی اس کیلیگرافی کو نمائش کے لیے پیش کریں گی۔ سابقہ گلوکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اللہ تعالی نے مجھ سے ایک نیا کام کروا لیا ہے، میں نے سارے حروفِ تہجی کی کیلیگرافی کرلی۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی کہا کہ کوشش ہے کہ اس کا قائدہ بھی پرنٹ کروالوں۔ رابی پیرزادہ نے کہا کہ میری قرآن پاک سے محبت بے لوث ہے، میرا مقصد ساری عمر قرآنِ پاک لکھنا، سمجھنا اور دوسروں تک پہنچانا ہے۔ آخر میں انہوں نے اپنے چاہنے والوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ سب میری دعائوں میں شامل ہیں۔
بریکنگ
- •اوکاڑہ یونیورسٹی اور قراقر م انٹرنیشنل یونیورسٹی میں تحقیقی اشتراک کا معاہدہ
- •انگور اڈہ: شدید فائرنگ کے تبادلے میں آئی ایس آئی کے بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی شہید
- •پاکستان ٹیم افغانستان سے T20 سیریز کھیلنے کیلئے آج دبئی روانہ ہوگی
- •اب وکٹ اٹھا کر بھاگو مت، مقابلہ کرو، فواد چوہدری
- •توہینِ عدالت کی درخواست پر عمران خان کو نوٹس جاری