ذبیح اللّٰہ مجاہد کا پنج شیر میں فتح کا اعلان

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے افغانستان کے آخری صوبے پنجشیر میں فتح کا اعلان کیا۔

ایک بیان میں ، افغان طالبان کے ترجمان نے کہا کہ دشمن کا آخری گڑھ پنجشیر وادی فتح کر لیا گیا ہے اور اللہ کی مدد اور قوم کے تعاون سے پنجشیر کو حاصل کیا گیا ہے۔

ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان میں کہا کہ اللہ کی مدد اور قوم کے تعاون سے پنجشیر میں کامیابی حاصل ہوئی ، وادی کو مکمل طور پر امارت اسلامیہ نے اپنے قبضے میں لے لیا۔

ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ شمالی اتحاد کے کئی کمانڈر اور جنگجو مارے گئے ہیں ، بہت سے بھاگ گئے ہیں اور انہیں امید ہے کہ مستقبل میں پنجشیر کے لوگوں کا استحصال نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ “پنجشیر کے لوگ ہمارے بھائی ہیں۔ کوئی بدلہ نہیں لیا جائے گا۔ ہم سب مل کر ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کریں گے۔”

اس سے قبل ، طالبان اور پنجشیر مزاحمتی قوتوں کے درمیان لڑائی چھڑ چکی تھی اور دونوں فریقوں نے وادی کے بیشتر اضلاع پر کنٹرول کا دعویٰ کیا تھا ، لیکن آزاد ذرائع نے ان دعوؤں کی تصدیق نہیں کی۔