راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کی مقبول ترین اداکار جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے ممبئی کے علاقے میں 22 کروڑ کا نیا بنگلہ خرید لیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جوڑے نے رواں ہفتے ممبئی کے علاقے علی باغ میں ایک بنگلہ خریدا ہے جس کی مالیت 22 کروڑ بتائی جارہی ہے۔ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے علی باغ میں رجسٹرار آفس پہنچ کر بنگلہ خریدنے کے لیے کاغذی کارروائی مکمل کرلی ہے۔علی باغ کے ساحلی علاقے میں تعمیر شدہ بنگلے میں ناریل اور چھالیہ کے درخت بھی موجود ہیں۔ 9 ہزار مربع میٹر زمین پر پھیلا ہوا یہ بنگلہ جوڑے کا دوسرا گھر ہوگا۔
بریکنگ
- •تھائی لینڈ: وزیراعظم نے پارلیمنٹ تحلیل کرکے مئی میں عام انتخابات کا اعلان کردیا
- •عمران خان کے بھانجےاور پی ٹی آئی کے فوکل پرسن حسان نیازی اسلام آباد سے گرفتار
- •پاکستانی ایٹمی پروگرام محفوظ، ہم مطمئن ہیں، امریکا
- •علی امین گنڈا پور کی پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ
- •اسلام آباد پولیس کے فاشزم کی مثال نہیں ملتی، عمران خان