قطر میں ہندوستانی سفیر دیپک متل نے قطر کے دوحہ میں طالبان سیاسی بیورو کے نائب سربراہ شیر محمد عباس ستانکزئی سے ملاقات کی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملاقات میں افغانستان میں پھنسے بھارتی شہریوں کی آئندہ واپسی اور ان کے سیکورٹی خدشات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
انٹرویو کے دوران بھارتی سفیر نے افغان سرزمین کے دہشت گردوں کے استعمال پر اپنی تشویش کا اظہار کیا جبکہ طالبان رہنما نے انہیں مسئلے کے مثبت حل کی یقین دہانی کرائی۔
طالبان نے ابھی تک اس ملاقات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔